New Naat lyrics in Urdu | New Naat lyrics in Urdu 2023 | Naat Lyrics 2023
منقبت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آقا نے بنایا ہے جسے پہلا خلیفہ
---------------------
آقا نے بنایا ہے جسے پہلا خلیفہ
ہر ایک صحابی نے جسے مانا ہے آقا
قرآن مقدس نے پڑھا جس کا قصیدہ
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
ہر ایک صحابی نے جسے مانا ہے آقا
قرآن مقدس نے پڑھا جس کا قصیدہ
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
عثمان ہوں،فاروق ہوں، یا ہوں کہ وہ حیدر
سب نے جسے مانا ہے دل و جان سے رہبر
کوئی بھی نہیں جس سے بڑا بعد پیمبر
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
سب نے جسے مانا ہے دل و جان سے رہبر
کوئی بھی نہیں جس سے بڑا بعد پیمبر
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
جو ختم نبوت پہ سدا پہرا دیا ہے
کفار سے سرکار کی خاطر جو لڑا ہے
پیغام سدا عشق نبی کا جو دیا ہے
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
کفار سے سرکار کی خاطر جو لڑا ہے
پیغام سدا عشق نبی کا جو دیا ہے
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
ہر ایک عدو جس کا جہنم میں جلے گا
اور جس کا گدا چین سے جنت میں رہے گا
انعام جسے خاص مرے رب سے ملے گا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
اور جس کا گدا چین سے جنت میں رہے گا
انعام جسے خاص مرے رب سے ملے گا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
وہ جس کے غلاموں کے لیے پیار علی ہیں
وہ جس کے عدو کے لیے تلوار علی ہیں
وہ جس کے دل و جاں سے وفادار علی ہیں
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
وہ جس کے عدو کے لیے تلوار علی ہیں
وہ جس کے دل و جاں سے وفادار علی ہیں
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
دربار محمد کا ادب جس نے بتایا
ہے پھیلا ہوا جس کا جہاں بھر میں اجالا
آقا نے امامت کا شرف جس کو ہے بخشا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
ہے پھیلا ہوا جس کا جہاں بھر میں اجالا
آقا نے امامت کا شرف جس کو ہے بخشا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
سرکار کے پہلو میں وہ جو کر رہا آرام
جو عشق محمد کا پلاتا ہے سدا جام
اے سیف بنا دیتا ہے جو بگڑے ہوئے کام
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
جو عشق محمد کا پلاتا ہے سدا جام
اے سیف بنا دیتا ہے جو بگڑے ہوئے کام
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق
WRITER - سیف قادری الہ آبادی
OUR BEST COLLECTIONS - इसे ज़रूर पढ़े
- Duniya se koi aas lagayi na jayegi ( NEW )
- Hai ilmo hunar aur hikmat ka ievan hamara ashrafiya ( NEW )
- Har taraf anwar chaye , apka milad hai ( NEW )
- Haq ki sada ho haq ka ho ailan ya hussain ( NEW )
- Ishq kya hai ? - beautiful naat ( NEW )
- Ishqo wafa ka arfa minara taje shariyat taje shariyat ( NEW )
- Mohammad naam hai jinka mera tan , man mera dhan hai ( NEW )
- TAZMEEN - Unse gafil ye dil hua na kare ( NEW )
OUR TOP RATED - NAAT LYRICS
- Aa gaye aa gaye musatafa aa gaye naat lyrics
- Ab to bas ek hi dhun hai ki madina dekhu naat lyrics
- Aa jaye bulawa mujhe aaqa tere dar se naat lyrics
- Bekhud kiye dete hai naat lyrics
- Barvi ka chand aaya naat lyrics
- Bahare ja fiza tum ho naat lyrics
0 Comments