आज मुसलमानों के ख़िलाफ़ जिस तरह के हालात हिंदुस्तान में बनाए जा चुके है | उस पर जनाब फरीदी सिद्दीकी मिस्बाही साहब का ये कलाम बहुत ही उम्दा है |
نوٹ: اردو میں یہی نعت پڑھنے کے لیے نیچے scroll کریں
" त्रिपुरा " और मुल्क के बाज़ दीगर इलाकों में मुसलमानों के खिलाफ ज़ुल्मो तशद्दुद पर जनाब फरीदी मिस्बाही साहब के दिल की पुकार
जनाब फरीदी मिस्बाही साहब का ये कलाम भी पढ़े
اردو ترجمہ
لٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں
" تِرپپُورہ " اور ملک کے بعض دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد پر ، بیچین دل کی پکار
حسرت سے میں لُٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں
رنجیدہ و بیتاب نظر دیکھ رہا ہوں
گَھٹتی ہوئ پُر امن زمیںنوں سے ہوں بیچین
بڑھتی ہوئی نفرت کے شرر دیکھ رہا ہوں
دیکھے نہیں جاتے ہیں " تِریپورہ" کے منظر
آنسو لیے اپنوں کی خبر دیکھ رہا ہوں
ملت کے ستاروں میں ہے جبتک یہ جدائی
تب تک میں اجالوں کا ضرر دیکھ رہا ہوں
کس وا سطے ناکام ہوئے اہلِ قیادت
کردار کے سب زیر و زبر دیکھ رہا ہوں
پَر تول رہے ہیں جو کھڑے پُشتِ انا پر
ٹوٹی ہوئی میں سب کی کمر دیکھ رہا ہوں
قوت جنھیں حاصل ہے وہ افراد ہیں خاموش
ملت کے زوالوں کا سفر دیکھ رہا ہوں
جو آج کسی دوسرے مقتول پہ چُپ ہیں
کل ان کے بھی کٹتے ہوئے سر دیکھ رہا ہوں
محفوظ نہیں منبر و محراب و مدارس
اُن پر بھی ہے طوفاں کی نظر ، دیکھ رہا ہوں
بٗھولے ہیں مسلمان ، سبق بدر و احد کا
اِس واسطے یہ خوف یہ ڈر دیکھ رہا ہوں
اشکوں کی ہر اک بوند ہے نصرت کی طلبگار
روتے ہوئے اللہ کا در دیکھ رہا ہوں
سب کام تو ناکامی کے ہیں پھر بھی فریدی
امید لیے راہِ سحر دیکھ رہا ہوں
از جناب فریدی صدیقی مصباحی
और भी नात पढ़े :
0 Comments